اوآئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیرکی مضبوط حمایت کااعادہ ، کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدضروری قرار

بدھ 30 ستمبر 2015 09:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی نے کشمیرکی مضبوط حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدضروری ہے ،نیویارک میں اوآئی سی رابطہ گروپ کااجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نوازشریف ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،سیکرٹری خارجہ اوراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ کشمیری راہنمامیرواعظ عمرفاروق اورسیدعلی گیلانی کواجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی ،اجلاس میں اوآئی سی ممالک نے کشمیرکی مضبوط حمایت کے عزم کااعادہ کیااورکہاکہ کشمیرکے مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدضروری ہے