کراچی،نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدیں،ایک ٹیم زمینوں پر قبضوں اور کم ریٹ پر الاٹمنٹ، دوسری ایس ایس جی سی کو نقصان اور کے الیکٹرک کو غیر قانونی فائدہ اور تیسری پی ایم ڈی سی معاملات کی تفتیش کرے گی

بدھ 30 ستمبر 2015 09:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)نیب نے ہسپتال سے رینجرز کی تحویل میں جانے والے ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ان سے ایک ٹیم سرکاری زمینوں پر قبضوں اور کم ریٹ پر الاٹمنٹ صے متعلق الزام تفتیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری ٹیم ان سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو نقصان دے کر کے الیکٹرک کو غیر قانونی طور پر فائدہ دینے سے متعلق الزام کی تفتیش کرے گی اور تیسری ٹیم ان سے پی ایم ڈی سی کے معاملات کی تفتیش کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق اب تک رینجرز نے ڈاکٹر عاصم سے جو تفتیش کی ہے اس کے بارے میں بھی نیب کی تینوں ٹیموں کو آگاہ کیا جائے گا۔ان تینوں ٹیموں میں نیب کے ساتھ رینجرز اور ایف آئی اے کا بھی ایک ایک افسر معاونت کے طور پر شامل ہوگا تاکہ مؤثر تفتیش کرکے عدالتوں میں مضبوط کیس پیش کیا جاسکے۔تفتیش سے ڈاکٹر عاصم سخت پریشان ہیں