وزیراعظم نوازشریف کی ترک ہم منصب احمدداوٴداوولوسے ملاقات ، دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعاون بڑھانے اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

بدھ 30 ستمبر 2015 09:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کی ترک ہم منصب احمدداوٴداوولوسے ملاقات میں دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعاون بڑھانے اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے نیویارک میں ترکی کے وزیراعظم سے ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک ترکی تعلقات ،دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کے امور،افغانستان کی صورتحال اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان گہرے اوردوستانہ تعلقات ہیں اوردونوں ممالک کے عوام کاگہرارشتہ ہے ،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ،ترک وزیراعظم نے کہاکہ ترکی اورپاکستان کے گہرے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ قابل تعریف ہے ،اوردہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں

متعلقہ عنوان :