اسلام آبادضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کوریڈزون میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار،محاذ آرائی ، ریڈزون میں زبردستی گھسنے کی کوشش پر قانون حرکت میں آئے گا،ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد

منگل 29 ستمبر 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 4اکتوبر کو اسلام آباد کے ریڈزون میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ریڈزون میں جلسہ کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ محاذ آرائی اور ریڈزون میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر کو تحریری طورپر آگاہ کردیاگیا ہے کہ اسلام آباد میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ144نافذ ہے اور کسی قسم کی جلسے،جلوس،دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریڈزون میں قطعی طور پر اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ریڈزون میں زبردستی گھسنے کی کوشش سے متعلق حکمت عملی آج تیار کی جائے گی،کسی نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا