پاک افغان طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہونیوالے افغان شہریوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

منگل 29 ستمبر 2015 09:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)سانحہ بڈھ بیر ائیر بیس کے بعد وفاقی حکومت نے پاک افغان طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی حکومت ، افغان کمشنریٹ ، افغان حکومت ، پشاور میں واقع افغانستان کے سفارتخانے کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے تمام افغان باشندوں کو دس اکتوبر کے بعد پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی جن کے پاس راہداری کے پاس نہیں ہو نگے ۔

(جاری ہے)

افغان باشندوں کے داخلے کے نظام کو ریگولر کرنے کے پیش نظر نادرا کے تعاون سے طورخم بارڈر پر خصوصی سسٹم لگایا گیا ہے جس کے تحت افغان مہاجرین کو خصوصی پاس جاری کر دیئے جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفر کرنے والے تمام افغان باشندوں جن کے پاس راہداری پاس نہیں ہے ان سے دس اکتوبر تک اپنے افغان شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پاکستان میں اپنے سپانسر کا نام ، ان کا رابطہ نمبر لیکر نادرا کے حکام کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات کی ہے تاکہ ان ری رجسٹریشن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :