کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جہاں استصواب رائے کا کوئی جواز نہیں‘ کرن رجیجیو،پاکستان بھارت کے خلاف اپنی سرزمین دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال سے روکے‘ صحافیوں سے گفتگو

منگل 29 ستمبر 2015 09:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرانے کی پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ ہمسایہ ملک اپنی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جہاں استصواب رائے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ دہشتگردی ہے اور ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کس طرح اپنی سرزمین بھارت کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر دہستگردانہ سرگرمیوں کو روکے۔

متعلقہ عنوان :