کرا چی ،پو لیس کے سینئر افسران کے ایپکس کمیٹی کے ذمہ داروں سے را بطے اور ملا قا تیں ،آئی جی سندھ پولیس کیخلاف شکا یات کے انبار لگا دئیے ،نیب نے آئی جی سندھ پولیس کے خلاف تین ریفرنس مکمل کر لیے

منگل 29 ستمبر 2015 08:59

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) پو لیس کے بعض سینئر افسران نے ایپکس کمیٹی کے ذمہ داروں سے را بطے اور ملا قا تیں کر کے آئی جی سندھ پولیس کیخلاف شکا یات کے انبار لگا دئیے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ نیب نے آئی جی سندھ پولیس کے خلاف تین ریفرنس مکمل کر لیے ہیں، ذرائع نے بتا یا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو ،ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی ،ڈی آئی جی منیر شیخ ،ڈی آئی جی سلطان خواجہ ،ایس ایس پی طارق دھا ریجو کے تبا دلوں کے اور بعد ازاں ان کی منسوخی کے با رے میں پو لیس کے اندر یہ باز گشت ہے کہ یہ آئی جی غلام حیدر بحالی کی سفا رش پر کیے گئے تھے ،لیکن آئی جی نے ان پو لیس افسران کے سا تھ ور کنگ رلیشن شپ بھی برا ئے نام رکھی ہو ئی ہے اس صو رتحال میں کئی سینےئر پولیس افسران ایپکس کمیٹی کے ذمہ داروں کے پاس پہنچے اور ان سے آئی جی کے بارے میں شکا یا ت کی ،اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آ ئی جی کے خلاف مالی بے قا عدگی کے تین ریفرنس تیا ر ہو گئے ہے۔

متعلقہ عنوان :