پاکستان کی موثر مالیاتی پالیسیوں کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو رہی ہے ،صدر ورلڈ بنک، پاکستان کی متاثر کن ترقی کی رفتار کی اس وقت ہر کوئی تعریف کر رہا ہے ، جم ینگ کم

منگل 29 ستمبر 2015 08:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) ورلڈ بنک کے صدر جم ینگ کم نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی معیشت کے حوالے سے موثر مالیاتی پالیسیوں کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے 70 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی متاثر کن ترقی کی رفتار کی اس وقت ہر کوئی تعریف کر رہا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم شریف نے ورلڈ بنک کی جانب سے مالی اور تکنیکی طور پر فراہم کی گئی امداد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ورلڈ بنک کی مالی تکنیکی امداد پاکستان میں انرجی اور توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ اقوام متحدہ کے 70 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر سینگال کے صدر کیلے سال نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینگال پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ دفاعی سازو سامان کے حصول پر بھی غور و فکر کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔اجلاس کے موقع پر کوریا کے صدر جین پائے نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ دورنا ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم کورین سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے مزید کمپنیوں کو مزید پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تاکہ دونوں مکلوں میں تجارت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ۔

دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں افغانستان بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری سیکورٹی کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی ۔ بعدازاں نواز شریف نے کورین صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس کو کورین صدر نے آمادگی کا اظہار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :