افغان طالبان کا قندوز شہر کے بڑے حصہ پر قبضہ، جیل سے متعدد ساتھیوں کو بھی چھڑوا لیا،سرکاری فوج اور حملہ آوروں کے مابین شدید لڑائی جاری، عسکریت پسندوں کو شہر پر قابض نہیں ہونے دیں گے،صوبائی ڈپٹی گورنر، شہریوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ،رہائشی اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

منگل 29 ستمبر 2015 08:43

قندوز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)افغان طا لبان نے افغا نستان پر امر یکی حملے کے14سا ل بعد پہلی مر تبہ قندوز شہر پر شد ید حملہ کر تے ہو ئے اہم عما ر توں پر قبضہ کر تے ہو ئے جیل سے متعدد سا تھیوں کو بھی ر ہا کروا لیا ۔قندوز کے ڈ پٹی گو رنر عبد اللہ دا نشی نے طا لبان کی جا نب سے بڑے پیما نے پر حملے کی تصد یق کر تے ہو ئے کہا کہ حملہ آ ور شہر میں دا خل ہو چکے ہیں ،گورنر ہا ؤس کے قر یب طا لبان اور سیکیو رٹی فورسز کے ما بین شد ید لڑا ئی جا ری ہے تا ہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عسکر یت پسندوں کو شہر پر قا بض نہیں ہو نے دیں گے۔

بلخ پو لیس کما نڈر کی جا نب سے جا ری کر دی بیان میں کہا گیا کہ قندوز میں سیکیو رٹی فورسز کی مدد کے لیئے افغان پو لیس اور فو ج کے دستے بھی روا نہ کیئے گئے جو حملہ آوروں کے خلاف کاروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طا لبان تر جمان ذ بیح اللہ مجا ہد کی جا نب سے سو شل میڈ یا پر جا ری کیئے جا نے والے بیان میں کہا گیا کہ وہ شہر یوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا نا چا ہتے ،ر ہا ئشی اپنی حفاظت کو یقینی بنا نے کے لیئے گھروں سے با ہر نہ نکلیں۔

ایک سر کا ری اہلکا رنے تصد یق کی کہ طا لبان حملہ آ وروں نے عما رتوں پر قبضہ کر نے کے بعد محصور لو گوں کو کسی قسم کا کو ئی نقصان نہیں پہنچایا۔ غیر ملکی خبر ر سا ں ادارے کے مطا بق طا لبان نے پیر کی علی الصبح اسٹر یٹجک لحاظ سے اہم افغا نستان کے شہر قندوز پر حملہ کیا اور دن بھر جا ری رہنے والی لڑا ئی کے بعد حملہ آوروں نے متعدد اہم عما رتوں اور شا ہرا ہوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔