تین سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز جدہ سے لاہور پہنچ گئی

پیر 28 ستمبر 2015 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء)تین سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز جدہ سے لاہور پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پہنچنے والی پہلی پرواز نجی ائیر لائن ”ائیر بلیو“ کی ہے جبکہ حجاج کرام کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز نے گزشتہ رات گئے تک لاہور پہنچنا تھا ائیر بلیو کی پرواز 971گزشتہ روز تین سو سے زائد حجاج کرام کو لے کر جیسے ہی لاہور پہنچی تو حجاج کرام کے اہلخانہ نے لاہور ائیر پورٹ پر اپنے عزیز و اقارب کا پرتیاک استقبال کیا۔ حاجیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلے ملتے رہے۔

متعلقہ عنوان :