ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط

پیر 28 ستمبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایان علی کے خلاف مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے۔ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

خط میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ماڈل گرل ایان علی کو چودہ مارچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر پانچ لاکھ امریکی ڈالر لے کر دبئی جا رہی تھی۔ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دس ہزار امریکی ڈالر تک مالیت کی کرنسی ہی اپنے ساتھ بیرون ملک لے کر جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :