بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بڑھ رہا ہے: امریکہ

پیر 28 ستمبر 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2015ء) وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطا بق واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری خزانہ سارہ بلوم کو 2 سالوں کی معاشی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی اسٹاک میں اتار چڑھاوٴ کے باوجود 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی بانڈز کامیابی سے فروخت ہوئے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائی میں مزید آسانیاں پیدا کرے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے وزیر خزانہ نے پاک فوج کی کا میابیوں کے بارے میں بھی امریکی ڈپٹی سیکرٹَری کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سارہ بلوم نے حکومتی نیشنل ایکشن پلان کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :