کون کہاں عید منائے گا ،وزیر اعظم نواز شریف عید الاضحی بیرون ملک جبکہ آصف زرداری اور بلاول زرداری دوبئی میں صدر ممنون حسین ایوان صدر اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کراچی ، سیّد خورشید شاہ سکھراورعمران خان بنی گالہ میں عید الاضحی منائیں گے

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:36

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، کون کہاں عید منائے گا ؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت اپنے آبائی علاقوں میں عیدالاضحی منائے گی ۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف عید الاضحی بیرون ملک منائیں گے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول زرداری دوبئی میں عیدالاضحی منائیں گے صدر ممنون حسین ایوان صدر اسلام آباد میں عید منائیں گے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کراچی میں، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں جبکہ معروف سیاستدان ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ میں عید الاضحی منائیں گے،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور میں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عید الاضحی لاہور میں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائیں گے جبکہ گورنر سردار مہتاب عباسی پشاور میں عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی کراچی میں منائیں گے اورسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے آبائی شہر گوجر خان میں عید نماز ادا کریں گے اور لوگوں سے عید ملیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین لندن میں عید الاضحی منائیں گے ۔

سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد ،راجہ ظفر الحق اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ فنکشنل کے رہبر پیر پگاڑا پیر جوگوٹھ خیر پور،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ میں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعوة کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید مرید کے لاہور، سنیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور ممبر صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج، عید ضلع خانیوال کے علاقہ تلمبہ میں منائیں گے ۔

سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا،ایم پی اے نشاط احمد ڈاہا خانیوال میں،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب میں عید منائی،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد کراچی میں،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ ،کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،سابق صوبائی وزیر خالد اقبال رندھاواجہانیاں میں ،بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے سابق صدر لطیف خان خٹک چک نمبر57دس آر،مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر نظام اللہ خان پاندہ 166/WBمیں،نائب صدر چوہدری ثناء اللہ جٹ چک نمبر110دس آر میں، سینئر صحافی محمد عارف سعید ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خانیوال کے صدر ڈاکٹر عمران فاروق ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغرجہانیاں،سابق چیف سیکر ٹری پنجاب حفیظ اختر رندھاوا لاہور ،ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرزاق نیازی خانیوال،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کوٹ والا،سابق ایم پی اے میاں نوید جہانیاں دوبئی،سابق ایم پی اے پیر جمیل شاہ خانیوال،سابق ایم پی اے ملک ارشد حسین میتلا کوٹ سخی نور محمد،معروف بزنس مین چوہدری خالد جاوید آرائیں یوگنڈا،سابق تحصیل ناظم ملک اظہر حیات اعوان ملتان،جسٹس ریٹائرڈ چوہدری صغیر احمد ڈھلوں چک نمبر126دس آر جہانیاں ،ڈائریکٹر انفارمیشن پنجاب (ر) سیّد گلزار حسین مشہدی جہانیاں ،میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام رسول طارق کراچی،سابق تحصیل ناظم چوہدری وحید اختر رندھاواجہانیاں ،معروف بینکار چوہدری سعید اقبال جہانیاں ، تحریک انصاف کے رہنما فیصل خان نیازی خانیوال،پی پی پی کے رہنما فواد اسلم رندھاوا امریکہ ،معروف صنعت کار پی پی پی کے رہنما چوہدری اسد اقبال گل کراچی،معروف فزیشن ڈاکٹر حنیف بھٹی ملتان،ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان جہانیاں،صدر چیمبر آف کامرس خانیوال چوہدری وحیدسردار سندھو جہانیاں،تحریک انصاف کے رہنما میاں جاویدحمید جہانیاں ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما افتخا راکبر رندھاوا ملتان،امیر تحریک اسلامی پنجاب حکیم عبدالوحید سلیمانی جہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے۔

دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔