منچلوں کی تیاریاں،عید الضحیٰ پر شراب کو ”دودھ کی کپیووٴں“ میں فروخت کرنے کا انکشاف،گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں شراب کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد پرمٹ منسوخ کرادئیے گئے تھے

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)تماش بینوں نے عید الضحیٰ اپنے انداز سے منانے کے لئے تیاریوں شروع کر دی ہیں جبکہ غیر قانونی شراب کشید اور فروخت کرنے والوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں عید الضحیٰ کی بکنگ کے لئے شراب کو ”دودھ کی کپیووٴں“ میں فروخت کیا جائے گا۔تاہم حکومت پنجاب کے حکم کے باوجودشراب کاکاروبارعروج پرپہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے سینئر آفیسر اور محکمہ ایکسائز سے وابستہ آفیسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پرپرمٹ منسوخ کئے گئے تھے جس میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور فیصل آباد میں سے زیادہ کریک ڈاون بھی کئے گئے۔یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے صوبہ بھرکے پولیس افسران کوعیدالفطر کے موقع پرشراب کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ سال عید الفطر پر دیسی اورزہریلی شراب پینے کی وجہ سے 100 سے زائد شراب پینے والے عادی افراداورمنچلے ہلاک ہوگئے تھے۔دوسری طرف پولیس نے عوامی شکایات پرمنشیات فروشوں کے اڈوں پرچھاپے مار کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصرکی پکڑدھکڑکاسلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :