وزیراعظم محمد نوازشریف نے عیدالاضحیٰ کی نماز اسلامک کلچرل سنٹرلندن کی مرکزی مسجد میں ادا کی

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے عیدالاضحیٰ کی نماز وسطی لندن میں اسلامک کلچرل سنٹرکی مرکزی مسجد میں ادا کی۔ اسلامک کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد الدبایان نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، پاکستانی ہائی کمشن کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھی۔ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے پاکستان اور مسلم امہ کے امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :