واپڈا کی عید کی چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 25 ستمبر 2015 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2015ء)واپڈا نے عید کی چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔ شام 6بجے سے بجلی نہیں جائے گی جبکہ لائن میں خرابی ہوئی تو وہ فوری طور پر درست کردی جائے گی۔ یہ بات گذشتہ روز واپڈا کی جانب سے باریکردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران گھریلو اور کمرشل سطح پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ واپڈا نے یہ بھی کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے علاوہ اگر کوئی فالٹ پڑا تو اس صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا اور عوام کی شکایات جلد از جلد دور کی جائیں گی۔ یہ خوش خبری جہاں عوام کے لئے خوش کن ہے وہاں پر واپڈا نے خبر دار کیا ہے کہ لائن لائسنسز اور بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈشیدنگ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :