ڈونلڈٹرمپ کا انتخابی مہم میں پاکستان کیلئے منفی خیالات کا اظہار

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:49

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء)امریکامیں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی پاکستان کے بار ے میں منفی خیالات کا اظہار شروع کردیا ہے۔مقامی ریڈیو ٹاک شو میں گفتگو کے دوران صدارتی امیدواربننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے بارے میں اپنے ارادے ظاہر کرنا قبل از وقت سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ بہت اہم ہے،اگرمیں جیت گیاتومیں آپاوردیگرلوگوں کویہ نہیں بتاؤں گاکہ میں کیاکروں گا،لوگوں کومعلوم نہیں ہوناچاہیے کہ آپ کے ارادے کیاہیں۔یہ کم علمی کی بناپرنہیں کہہ رہاکیونکہ جس قدرکوئی اورشخص پاکستان کے بارے میں جانتاہے،میں بھی جانتاہوں۔اس سوال کے جواب میں کہ ”اگر پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوا تو امریکابھارت سے مدد لے سکتا ہے“توڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت کچھ ہوش مندی ہے،مگروہاں عدم استحکام آسکتا ہے ۔اس لئے آپ کوتعلق رکھناپڑیگااوراس میں بھارت کوشامل کرناپڑیگا۔پاکستان کیلیے بھارت چیک کی حیثیت رکھتاہے،میں اس سطح پرجلدازجلدبات شروع کروں گا۔

متعلقہ عنوان :