تحریک انصاف کا ڈی چوک میں 4اکتوبر جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا،ریڈ زون میں کسی قسم کے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریری طورپر آگاہ کردیا

جمعرات 24 ستمبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں 4اکتوبر جلسہ ضلعی انتظامیہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیاہے ، ضلعی انتظامیہ نے تحریکِ انصاف کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کا جلسہ جلوس نہیں ہوسکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں 4اکتوبر جلسہ ضلعی انتظامیہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیاہے ،ریڈ زون میں کسی قسم کے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ضلعی انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف نے چار اکتوبر جلسہ کے حوالے سے تحریری طورپر آگاہ کردیاہے۔