خام تیل کی گرتی قیمت پاکستانی معیشت کیلئے بابرکت ثابت ہونے لگی

بدھ 23 ستمبر 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) خام تیل کی گرتی قیمت پاکستانی معیشت کیلئے بابرکت ثابت ہورہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر سے کم ہوکرچالیس کروڑ ڈالررہ گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتیں، ملکی معیشت کو سب سے زیادہ تقویت دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے گر کرچالیس کروڑڈالر رہ گیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ درآمدی بل سالانہ بنیاد پراکیس فیصد کمی سے سات ارب نوے کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مستقبل قریب میں بھی آئی ایم ایف قرضوں کی اقساط اورخام تیل کی گرتی قیمتیں، معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کریں گی۔