سلام آباد ،دفترخارجہ نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعظم 25سے 30ستمبرتک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س میں شرکت ،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 30ستمبرکوخطاب کریں گے

بدھ 23 ستمبر 2015 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)دفترخارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کے دورے امریکہ کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعظم 25سے 30ستمبرتک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا سمیں شرکت کریں گے، ،وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 30ستمبرکوخطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کردیں ۔

وزیراعظم 25ستمبرسے30ستمبرتک امریکہ کادورہ کریں گے ،جہاں وہ 30ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم عالمی رہنماوٴں کوحکومت کے امن اورترقی ویژن سے آگاہ کریں گے ۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ صنفی مساوات سے متعلق عالمی رہنماوٴں کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جہاں پرچین کے صدرشی چن پنگ صنفی مساوات اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اقوام متحدہ میں بھارت کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے ثبوت بھی دیں گے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سے کسی بھی قسم کی ملاقات متوقع نہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے بھارتی میڈیاکوانٹرویودیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہاتھاکہ اگربھارت مذاکرات کوآگے بڑھاناچاہتاہے تواس کوپہل کرناپڑیگی اوروزراء اعظم ملاقات میں بھی بھارت دعوت دیگاتوملاقات ہوسکے گی