پاسپورٹ کی معطلی بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ، سید علی گیلانی ،بھارت کو خوف ہے میں اقوام متحدہ میں ان کی جمہوریت کے دعوؤں کی قلعی کھول دونگا ، وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جرات مندانہ انداز میں اٹھائیں ، حریت رہنما

بدھ 23 ستمبر 2015 09:37

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جرات مندانہ انداز میں اٹھائیں ۔ عالمی برادری بھی بھارت کی کشمیریوں سے مجرمانہ سلوک کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ معطل کرنا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ ثابت کرتا ہے پاسپورٹ کی معطلی کا مقصد او آئی سی اجلاس میں شرکت سے روکتا ہے بھارت کو خوف ہے کہ ان کی جمہوریت کے دعوؤں کی قلعی کھول دوں گا انہوں نے کہا کہ پابندیاں گرفتاریاں بھارت کے بھیانک کردار کو چھپا نہیں سکتیں عالمی برادری بھارت کے کشمیریوں کے مجرمانہ سلوکا نوٹس لے ۔