ڈاکٹرعاصم کی بیماری دباوٴکانتیجہ ،صحت کونقصان پہنچاتوذمہ دارحکومت ہوگی،خورشیدشاہ ،کسان پیکج ڈھونگ ہے ،پیپلزپارٹی مستردکرچکی ہے،،کسانوں کوبھوکاماراگیا،توملک ترقی نہیں کریگا،حکمرانوں ،کسانوں پرتوجہ نہیں دے رہے ،کسانوں کیلئے سڑکوں پرنکلناہوگا،حکومت اس بارعمران خان کودھرنے کی اجازت نہیں دیگی ، میڈیاسے گفتگو

بدھ 23 ستمبر 2015 09:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم کی بیماری دباوٴکانتیجہ ہے ،صحت کونقصان پہنچاتوذمہ دارحکومت ہوگی،کسان پیکج ڈھونگ ہے ،پیپلزپارٹی مستردکرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کرائے کے لوگوں سے تالیاں بجاکرخوش ہوئی ہے ،کسانوں کوبھوکاماراگیا،توملک ترقی نہیں کریگا۔حکمرانوں ،کسانوں پرتوجہ نہیں دے رہے ،کسانوں کے لئے سڑکوں پرنکلناہوگا،حکومت اس بارعمران خان کودھرنے کی اجازت نہیں دیگی،الیکشن کمیشن کے ممبران گھرچلے جائیں ،چاروں صوبوں کے ممبران کوصرف پیسے نظرآرہے ہیں