ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک بار پھر حکومت متحرک، اسحاق ڈار کی فاروق ستار سے ملا قات، کراچی میں آپریشن سے متعلق حکومتی لچک نے متحدہ کو گھیر لیا،بیشتر امور پر اتفاق،جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا تاہم بے گناہوں کو بھی گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،اسحاق ڈار

بدھ 23 ستمبر 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء)ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک بار پھر حکومت متحرک ہو گئی ہے ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات میں بیشتر امور پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔کراچی میں آپریشن سے متعلق حکومتی لچک نے متحدہ کو گھیر لیا ۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر متحدہ کے سئینر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی قیادت سے بات کر کے باقاعدہ ملاقات کی ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کے موقف پر حکومت نے بھی لچک کا مظاہرہ کیا اور اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی جانب سے دو ٹوک موقف اپنایا کہ جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا تاہم بے گناہوں کو بھی گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کو آئندہ اسمبلی اجلاس میں آنے کی خصوصی دعوت دی جس پر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مثبت جواب دیا ہے ۔واضع رہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں کھلی اعلان جنگ سے پریشانی میں مبتلا تھی اور وہ چاہتی تھی کہ ایم کیو ایم سے بات چیت ہواور وہ اسمبلیوں میں واپس آجائے ۔