خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،عمران خان نے 55افراد کو تحریک انصاف سے نکال دیا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحدہے،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیاہے،سندھ ،پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کیلئے رینجرزکی مدد مانگی جارہی ہے،عمران خان،خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو مزید مضبوط کر رہے ہیں،چھاپے مارنے سے نظام ٹھیک ہوتا تو پنجاب کے ہسپتالوں کی اتنی بری حالت نہ ہوتی،محمد نواز شریف سمجھتے ہیں فلائی اوور بنانے سے تبدیلی آئیگی،ایسا ممکن نہیں،انہیں نیا خیبر پختونخوا کیوں نظر نہیں آرہا، چیئرمین پی ٹی آئی کی پشاور میں پریس کانفرنس

بدھ 23 ستمبر 2015 09:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر عملدرآمد کی بجائے رشتہ داروں کو لاکر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر اپنی ٹیم سے 55لوگوں کو نکال دیا ۔ اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے رینجرزکی مدد مانگی جارہی ہے،سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیالیکن خیبرپختونخوا سے تاحال رینجرز کا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فلائی اور بنانے سے تبدیلی نہیں آسکتی نواز شریف کو نیا خیبرپختونخوا کیوں نظر نہیں آرہاعمران خان کا کہناتھا کہ پارٹی دسپلن کی خلاف وزری پر 55افراد کو نکال دیا جبکہ ایک سینٹر سمیت دو ایم پی ایز کے معاملہ پر فیصلہ بہت جلد دونگا۔

(جاری ہے)

کپتان نے صوبے میں سٹریٹ چلڈرن کے لئے اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اکیڈمی جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی ۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحدہے، خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو مزید مضبوط کر رہے ہیں،چھاپے مارنے سے نظام ٹھیک ہوتا تو پنجاب کے ہسپتالوں کی اتنی بری حالت نہ ہوتی ۔ نفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے پورے ملک میں ایک مثال قائم کردی ہے جبکہ سندھ پولیس پر عوام کااعتماد ختم ہوگیا ہے ،اب رینجرز سے مدد طلب کی جارہی ہے ، پنجاب اورسندھ سمیت ملک بھر میں لوگ احتساب چاہتے ہیں، انکاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہم نے لوگوں کے زندگی بدل دی ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ فلائی اوور بنانے سے تبدیلی آئیگی،ایسا ممکن نہیں،، نواز شریف کو نیا خیبر پختونخوا کیوں نظر نہیں آرہا ، ہم نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 55لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے،عمران خان کاکہنا تھا کہ سندھ پولیس پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیا ہے سارا کام رینجرز کر رہی ہے ،،خیبر پختونخوا کے احتساب سیل کو مزید مضبوط کر رہے ہیں ،چھاپے مارنے سے نظام ٹھیک ہوتا تو پنجاب کے ہسپتالوں کی اتنی بری حالت نہ ہوتی ، خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں پر چھاپے مارنے کی ضرورت نہیں،خیبر پختونخوا کے دو کروڑ کی آبادی میں دس ہزار بلدیاتی نمائندے منتخب ہوئے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نندی پور پراجیکٹ ،سستی روٹی سکیم اور میڑو منصوبے میں بڑا فراڈہواہے