دہشت گردی کی جنگ میں فوج کا کردار قابل تحسین ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں کامیابیوں کے ثبوت ہیں ،لاہور گیریژن کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب

بدھ 23 ستمبر 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں فوج کا کردار قابل تحسین ہے“ کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں کامیابیوں کے ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا‘ 11 ویں انفنٹری ڈویژن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جوانوں نے وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ جنگ ستمبر ‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انفنٹری کا کردار قابل تحسین ہے۔