اردن کی حکومت کاپاکستان سے4لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، نئی فصل کی آمد سے قبل ہی گندم کا اضافی ذخیرہ ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزارت تجارت

منگل 22 ستمبر 2015 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) برآمدکنندگان کو گندم کا اضافی ذخیرہ ٹھکانے لگانے کا ایک اور موقع مل گیا، اردن کی حکومت نے پاکستان سے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق نئی فصل کی آمد سے قبل ہی گندم کا اضافی ذخیرہ ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اردن کی حکومت نے پاکستان سے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔

پنجاب میں اس وقت پانچ لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جس سے باآسانی اردن کی طلب پوری کی جاسکتی ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گندم کی برآمد کے لیے صوبائی حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خوراک کی جانب سے جلد سمری تیار کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :