اسلام آباد ،ایکنک نے افغان طلباء کو3000تعلیمی وظائف کی فراہمی کیلئے4ارب روپے سے زائد کی منظوری دیدی

منگل 22 ستمبر 2015 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء)ایکنک نے افغان طلباء کو3000تعلیمی وظائف کی فراہمی کیلئے4ارب روپے سے زائد کی منظوری دیدی ہے،جس کے تحت ایم بی بی ایس میں226،بی ڈی ایس میں50،انجینئرنگ میں276،جنرل ڈسپلن میں672،ایم ایس اور ایم فل40،پی ایچ ڈی24 اور120 افغان اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں افغان طلباء کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے سلسلے میں متعدد فیصلے کئے گئے منصوبے کے تحت افغانستان کے طلباء کو پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں 4ارب 20کروڑ 11لاکھ61ہزار روپے فراہم کردئیے گئے ہیں،منصوبے کے تحت افغانستان کے226 طلباء کو 5سالہ پی ایچ ڈی پروگرام میں شامل کیا جائے گا جس پر97کروڑ29لاکھ30ہزار روپے لاگت آئے گی،50 افغان طلباء کو 4سالہ بی ڈی ایس پروگرام میں داخلے فراہم کئے جائیں گے جس پر 17کروڑ40لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ 4سے 5 سالہ جنرل ڈسپلن میں672طلباء کو داخلے فراہم کئے جائیں گے جن پر1ارب 19کروڑ44لاکھ80ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے اس طرح ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں64 طلباء پر8کروڑ71لاکھ36ہزار،انجینئرنگ میں276 افغان طلباء پر51کروڑ88لاکھ80ہزار روپے اور ٹریننگ پر6کروڑ84لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :