الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل کسان پیکیج کے اعلان کے خلاف نوٹس کا عندیہ دیدیا

منگل 22 ستمبر 2015 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل کسان پیکیج کے اعلان کے خلاف نوٹس کا عندیہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کسان پیکیج پر کلین چٹ نہیں دی، اگر کسی جماعت نے کسان پیکیج کے خلاف درخواست دائر کی تو ممکن ہے نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی سربراہ کو کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا، صرف ارکان اسمبلی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن ترقیاتی اسکیموں کا ورک آرڈرپہلے آ چکا ان تو اعتراض نہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر بھی فنڈز کے اجراء پر پابندی ہوگی، صوبوں اور اسلام آباد نے کچھ تقرروتبادلوں کی اجازت مانگی ہے، صوبوں نے یقین دلایا ہے کہ کوئی تقرری یا تبادلہ ای سی پی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا جب کہ آئی جیز نے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کیا ہے ۔