دہشتگردوں کو ان کے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، سہیل امان ، ہمارے دشمن کو علم ہونا چاہیے کہ کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتا، بڈھ بیر پاک فضائیہ ایئر بیس دور ے کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2015 09:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، ہمارے دشمن کو علم ہونا چاہیے کہ کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں بڈھ بیر پاک فضائیہ ایئر بیس دور ے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فضائیہ کے جوان پرعزم ہیں پاک فضائیہ ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کے لئے ہر ممکن قربانی دینگے ملک سے وفاداری ہر جوان کا فرض ہے ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے دہشتگردوں کو کہیں بھی سکون سے بیٹھنے نہیں دینگے دہشتگردوں کو ملک کے ساتھ کھیلنے نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جوانوں اور افسروں سے بھی ملاقات کی ۔

سہیل امان کا کہنا تھا کہ ملک کی بقاء کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور دہشتگردوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کرمقابلہ کرینگے اور ہر قیمت پر ملک کا بھرپور دفاع کرینگے ۔ ایئر چیف نے جوانوں کے جذبوں کو بھرپور الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کی بہادری کی تعریف کی اور آخر میں افسران کو جوانوں کے ساتھ مل کر پی اے ایف بیس بڈ ھ بیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :