حساس اداروں کی سوات اور خیبر ایجنسی میں کارروائی، 12افراد گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 21 ستمبر 2015 09:58

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء ) حساس اداروں نے سوات اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوے 12افراد حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

،میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بڈھ بیر پشاور میں پاک فضائی کے کیمپ پر حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کے بعد حساس اداروں کے اہلکاروں نے سوات اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،مختلف علاقوں سے حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خاندان سے ہے ، قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :