سیالکوٹ،وزیر اعظم کی جانب سے سرحدی گاوٴں کندن پور میں بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں میں امدادی رقوم تقسیم

پیر 21 ستمبر 2015 09:57

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ کے سرحدی گاوٴں کندن پور میں بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئیں ہیں ۔ اس سلسلہ میں آج گورنمنٹ ایلمنیٹری سکول کندن پور میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں رکن قومی اسمبلی چودھری محمد ارمغان سبحانی ہمراہ ایم ایل اے چودھری اسحاق، سابق ایم پی اے چودھری محمد اخلاق، صدر پی پی 121ایم ایل این رانا عارف ہرناہ، رانا شوکت ، چودھری عبدالرزاق اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے 8شہداء کی لواحقین میں 5لاکھ روپے ، 42شدید زخمیوں میں 2لاکھ اور4معمولی زخمیوں میں 1لاکھ روپے فی کس کے حساب سے چیک تقسیم کئے گئے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں میں کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت کی جارحیت سے ڈرنے والی نہیں پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے دینے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں کندن پور کے باسیوں کی جرات اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی بربریت اور جارحیت کا کمال حوصلے سے مقابلہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے شلینگ اور فائرنگ کے دوران زخمیوں اور شہداء کے جست خاکی کو سی ایم ایچ ہسپتال پہنچانے والے جوانوں کا جذبہ قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد باوقار قوم ہے جو دہشت گردی کے باوجود ترقی کی منازل طے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہر مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :