پشاورسانحہ بڈھ بیرکے شواہدافغان حکام کوپیش کریں گے ، پرویزرشید،پاکستان کاافغانستان حکام کیساتھ تمام معاملات پربات چیت کاسلسلہ جاری ہے ،افغانستان نے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے حوالے سے اقدامات کرانے کایقین دہانی کرادی تھی،خیبرپختونخواہ کی تقدیرکے فیصلے بنی گالہ سے ہوتے ہیں ،عمران خان کے پی کے ڈی فیکٹووزیراعلیٰ ہیں ،عمران خان نے ہائیڈروالیکٹرک کیلئے دیئے گئے پیسے بینکوں میں رکھ دیئے ہیں،پریس کانفرنس

پیر 21 ستمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ پشاورسانحہ بڈھ بیرکے شواہدافغان حکام کوپیش کریں گے ،پاکستان کاافغانستان حکام کے ساتھ تمام معاملات پربات چیت کاسلسلہ جاری ہے ،افغانستان نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے حوالے سے اقدامات کرانے کایقین دہانی کرادی تھی ۔

خیبرپختونخواہ کی تقدیرکے فیصلے بنی گالہ سے ہوتے ہیں ،عمران خان کے پی کے ڈی فیکٹووزیراعلیٰ ہیں ،عمران خان نے ہائیڈروالیکٹرک کیلئے دیئے گئے پیسے بینکوں میں رکھ دیئے ہیں۔اسلام آبادمیں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ افغانستان نے دہشتگردوں کے خلاف کرداراداکرنے کایقین دلایاتھا،افغانستان نے سانحہ بڈھ بیرپرواقع کی شدیدمذمت کی تھی ،افغان حکام کوسانحہ بڈھ بیرکے شواہدحوالہ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردارکادنیانے اعتراف کیاہے ،دہشتگردی عالمگیرمسئلہ بن چکاہے ،دنیاکے بیشترممالک دہشتگردی کاشکارہیں ،پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دنیامیں امن قائم رہا۔سانحہ بڈھ بیرمکروہ فعل کرنے والے انسان ہیں نہ مسلمان ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمسائیہ ممالک کوکرداراداکرناہوگا۔

دنیاکودہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مزیدتعاون کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ہمدردوں کوبھی گرفتارکیاجائیگا،ان کاکہناتھاکہ کراچی آپریشن کے ذریعے شہرپہلے سے زیادہ محفوظ رہا۔کراچی کے تاجروں نے واپس آناشروع کردیا،بچے کچھے دہشتگردی کے واقعات منڈلارہے ہیں ،کراچی شہرمیں تجارتی سرگرمیاں بھرپورطریقے سے چل رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان متفقہ طورپرمنظورکیاگیا،یہ پلان قوم کی امانت ہے ،اس کی بھرپوراندازمیں حفاظت اوردفاع کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی قوانین کی پاسداری کرناتمام اراکین اسمبلی کافرض ہے ،عمران خان سیاسی اوراخلاقی اقدارماننے کوتیارنہیں ،عمران خان صرف اپنے لئے انصاف چاہتے ہیں ۔عمران خان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پراعتراض ہم نے نہیں کیائی الیکشن کمیشن کافیصلہ ہے ،ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ایم این ایزانتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ،عمران خان ضمنی انتخابات اوربلدیاتی انتخابات کی مہم چلاتے رہے وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ ،وفاقی وزراء میں سے کسی نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیااورنہ جلسے میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 122میں عمران خان کوتین بارشکست کاسامناہوا،ضمانت ضبط ہوئی ،شکست ان کامقدربن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،عمران خان کے ہرحکم کے پابندہیں ،عمران خان کے اشاروں پرکابینہ سے وزراء نکالتے اورداخل کرتے ہیں ،عمران خان کے پی کے کے ڈی فیکٹووزیراعلیٰ ہیں