عمران خا ن کا این اے 122میں انتخابی مہم پر پابندی کیخلاف الیکشن کمیشن میں پٹشن اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان،(ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مکمل مک مکاؤ ہیں دونوں کی کوشش ہو گی،عمرا ن خان ، ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے ‘4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے تاریخی احتجاجی جلسہ کر یں گے،ضمنی انتخابات میں حسین نوازشر یف کی لندن میں700ارب کی جائیداد بنانے سمیت (ن) لیگ کی تمام کر پشن کو بے نقاب کر یں گے،(ن) لیگ نے پنجاب میں پو لیس کو بھی ”گلو “بنا دیا ہے (ن) لیگ کی حکو مت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور ہم اقتدار میں آکر دھاندلی میں ملوث پو لیس افسران کے خلاف بھی کاروائی کر یں گے،جمہوریت کے سواکسی اور نظام کا حامی نہیں لیکن جب نیب مک مکاؤ کر یگی تو عوام احتساب کیلئے رینجرز کی طرف ہی دیکھیں گے ‘اعتراز احسن نے سٹیل ملز اور شر یف برداران کے لوہے کے کاروبار بارے سینٹ میں بالکل سچی باتیں کیں ہیں ‘صرف دوبئی میں ایک سال کے دوران پاکستانیوں نے430ارب سے زائد کی پر اپر ٹی خر یدی ہے،عوام فوج اور رینجرز کے ساتھ ہیں ایم کیوایم کا خوف ختم ہو رہا ہے اس لیے ایم کیوایم کی ہڑتال ناکام ہوئی ہے ،مجھے ضمنی انتخابی مہم چلانے سے روکنا غیر قانونی اور غیر جمہو ری ہے جسکے خلاف آج الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا ئیگا ، پر یس کانفر نس سے خطاب

پیر 21 ستمبر 2015 09:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے این اے 122میں انتخابی مہم پر پابندی کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹشن اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن پوری کوشش کرئے گا کہ (ن) لیگ ہی ضمنی انتخابات میں جیتے۔ کسان پیکج نہ صرف کسانوں سے دھوکہ ہے بلکہ بلدیاتی انتخابات متاثر کرنے کی سازش ہے۔

وہ گذشتہ روز پارٹی کارکن سے خطاب کررہے تھے ان کے پاس اتنے فنڈز ہیں کہ جس سے وہ متاثر ہو۔ انتخابی مہم میں پارٹی لیڈر کے اتنے اہم ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے عمل کی سمجھ نہیں آرہی میں صرف مہم میں عوام پر اپنا منشور پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے ایم این ایز کو فنڈز جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کو جتوائی گئی کیونکہ جو حکومت کی بات ماتا ہے اس کو ترجیح ملتی رہی اور جس نے نہیں مانی اس کو فارغ کردیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی مہم میں شریف خاندان کے اثاثے عوام کے سامنے لاؤں گا۔نندی پور سے سٹیل مل کو بند کرنے تک کے معاملات عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کرکے قبل از انتخاب دھاندلی ہے لیکن ہر ایک فراڈ ہے اس سے کسانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑھ بیر کا دورہ کریں گے۔ اور دہشت گرد کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرکے الیکشن کمیشن کے معاملات سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ این اے 122کی مہم خود چلائیں گے اور شریف خاندان کی کرپشن کے بارے میں عوام کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ لائیں گے انہوں نے کہا کہ سٹیل مل کو جان بوجھ کر بند کیا گیا اور اپنی ملوں کے کاروبار کو بڑھایا گیا اور یہ سارے لوگ سیاست میں کاروبار کرنے کے لئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30ارب روپے سستی روٹی میں ضائع کردئیے گئے۔ وہی پیسے عوام کو صاف پانی پر خرچ کیے جاسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر حملے کرکے ان کے منہ بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مکمل مک مکاؤ ہیں دونوں کی کوشش ہو گی ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے ‘4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے تاریخی احتجاجی جلسہ کر یں گے ‘ضمنی انتخابات میں حسین نوازشر یف کی لندن میں700ارب کی جائیداد بنانے سمیت (ن) لیگ کی تمام کر پشن کو بے نقاب کر یں گے ‘(ن) لیگ نے پنجاب میں پو لیس کو بھی ”گلو “بنا دیا ہے (ن) لیگ کی حکو مت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور ہم اقتدار میں آکر دھاندلی میں ملوث پو لیس افسران کے خلاف بھی کاروائی کر یں گے‘جمہوریت کے سواکسی اور نظام کا حامی نہیں لیکن جب نیب مک مکاؤ کر یگی تو عوام احتساب کیلئے رینجرز کی طرف ہی دیکھیں گے ‘اعتراز احسن نے سٹیل ملز اور شر یف برداران کے لوہے کے کاروبار بارے سینٹ میں بالکل سچی باتیں کیں ہیں ‘صرف دوبئی میں ایک سال کے دوران پاکستانیوں نے430ارب سے زائد کی پر اپر ٹی خر یدی ہے ‘عوام فوج اور رینجرز کے ساتھ ہیں ایم کیوایم کا خوف ختم ہو رہا ہے اس لیے ایم کیوایم کی ہڑتال ناکام ہوئی ہے ‘مجھے ضمنی انتخابی مہم چلانے سے روکنا غیر قانونی اور غیر جمہو ری ہے جسکے خلاف آج الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا ئیگا ۔

وہ اتوار کے روز چےئر مین سیکرٹر یٹ میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر لاہور کے آرگنائزر شفقت محموداور ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے پر یس کا نفر نس کے دوران کہا کہ جس ملک میں سز ا کاکوئی نظام نہیں جر م کر نیوالوں کو عہدے دےئے جاتے ہیں افضل خان اور طارق ملک جیسے لوگوں کے خلاف کا روائیاں کی جاتیں ہیں موجودہ الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے ووٹ ہی کا میاب کر یں (ن) لیگ کسی کو پو لیس سے خوفزدہ کرواتے ہیں اور کچھ کو نوکریاں دیتے ہیں عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ بھی (ن) لیگ کی مہم چلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے زیادہ دیر نہیں رہنا ہم دھاندلی اور لوگوں کو دھمکیں دینے والے پو لیس والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اپنے کارکنوں کو بھی کہا ہے کہ وہ ویڈ یواور تصویر بنائے اور مجھے دیں ہم انکو بے نقاب کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف تاریخی جلسہ کر یں گے اور قوم کو بتائیں گے یہ الیکشن کمیشن جسکو تمام سیاسی جماعتیں مستر دکر چکیں ہیں اور جو ڈیشل کمیشن نے بھی جسکے خلاف40نکات دےئے وہی الیکشن کمیشن اب ودبارہ الیکشن کروانا جا رہا ہے جو چاہے گا کہ تحر یک انصاف کو شکست ہو مگر انکو کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور23ارب سے 84ارب کیسے پہنچ گیا اسکے بارے میں بے نقاب کیا جا ئیگا اور ایل این جی کے منصوبے کے بارے میں تمام کر پشن کو بے نقاب کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کسان کنونشن کے بعد (ن) لیگ خوفزدہ ہوچکی ہے اور340ارب کا پیکج دے کر دھاندلی کا آغاز کر رہی ہے مگر الیکشن کمیشن خاموش ہے اور کسان پیکج میں سے170ارب سے زائد کے صوبوں سے لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں اگر سٹیل مل ہی بند ہو نا تھی تو (ن) لیگ بتائے انکے ”تجر بہ “کہاں گیا ؟اعتزاز احسن بالکل درست کہہ رہے کہ (ن) لیگ اپنے لوہے کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے سٹیل ملز کو بند کر رہے ہیں سڑکوں پر لوہا لگا رہے ہیں 30ارب ستی روٹی کہاں گئی ؟قائد اعظم سولر اور میٹر و بس منصوبے کی اصلاحیت قوم کے سامنے لائیں گے جوسالانہ قومی خزانے کو سالانہ 3ارب کا نقصان پہنچائے گی اور ہم انکے تمام کردار بے نقاب کر یں گے اور دانش سکولوں کے15ارب کہاں گئے اور حسین نوازشر یف700ارب کی لندن میں کیسے جائیداد بنائی ہم قوم کو یہ بھی سب کچھ بتائیں گے دنیا میں جب تک کوئی اثاثے ظاہر نہ کر یں وہ کسی عوامی نمائندے کے طور پرسامنے نہیں آسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نوازشر یف کی کر پشن کو بچاتا رہا ہے اسی وجہ وہ اب (ن) لیگ والوں سے کہتا ہے کہ وہ رینجرز اور نیب والوں کو روکیں جنر ل راحیل شر یف بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر میں افراد نہیں اداروں پر یقین رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک نیب آزاد نہیں ہوگئی اس وقت لوگ رینجرز کی جانب ہی دکھیں گے۔ انہوں نے کہا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کسی صورت دھاندلی نہیں کر نے دیں گے اس لیے میں نے کارکنوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ انتخابات کے دن ویڈیو اور تصوویر بنائے اور مجھے ارسال کر یں میری فیس بک پر45لاکھ لوگ ہے اور اس سے دھاندلی میں ملوث پو لیس والوں سمیت سب بے نقاب ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مجھے ضمنی انتخابی مہم میں جانے سے روکنا غیر جمہو ری اور غیر آئینی ہے میں کوئی صدر ‘وزیر اعظم یا وزیر اعلی نہیں کہ لوگوں کو فنڈز دوں گا یہ کیسی جمہو ریت ہے کہ جہاں ایک پارٹی کے چےئر مین کو انتخابی مہم چلانے کا حق نہیں ہے جب نوازشر یف نے کسان پیکج دیا اور گلگت میں40ارب کا پیکج دیا اس وقت الیکشن کمیشن نے کیوں نوٹس نہیں لیا ؟