جرمنی، ایک پاکستانی سمیت 6 جرمن شہریوں پر شام میں دہشت گردوں کی مالی اور افرادی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد

اتوار 20 ستمبر 2015 10:29

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء)جرمنی میں ایک پاکستانی سمیت 6 جرمن شہریوں پر شام میں دہشت گردوں کی مالی اور افرادی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ امریکی خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی اور استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ چھ جرمنی شہری اور ایک پاکستانی شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں متحرک جماعت احرار الا شام اور جنداللہ شام کی مالی معاونت کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کا کہنا تھا کہ بشمول عورت کے سات افراد پر مشتمل یہ گروپ جن میں 23 سے 59 سال کے افراد شامل ہیں جو لوگوں کو شام میں دہشت گرد جماعت کا ساتھ دینے کے لئے لوگوں کو سفری مدد فراہم کرتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن افراد پر جرم عائد کیا گیا ہے ان میں دو حراست میں ہیں ان پر الزام ہے کہ یہ مبینہ طور پر شام کے دہشت گرد تنظیموں میں لوگوں کو بھرتی کروانے کی کوششیں کر رہے تھے جرمن حکام کے مطابق یہ لوگ 2013 میں تقریباً 700 افراد کو جرمنی سے شام بجھوا کر دہشت گردی تنظیموں کا حصہ بنوا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :