25 دسمبر کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کر ونگا،افتخار چوہدری کا اعلان

اتوار 20 ستمبر 2015 10:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ 25 دسمبر کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس ریٹارڈ افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بحالی میں عوام میڈیا اور وکلاء نے اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کی سالگرہ کیموقع پر پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔ پارٹی کے منشور میں مساوات ‘ عدل و انصاف اور شففیت سرفہرست رہے گا۔ انہوں نے پشاور بڈھ بیر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔