ن لیگ کی ایک اور وکٹ کپتان نے گرا دی ،سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اتوار 20 ستمبر 2015 10:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) ن لیگ کی ایک اور وکٹ کپتان نے گرا دی۔ سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز (ن) لیگ کے دیرینہ کارکن اور سابق ایم پی اے نے مزنگ میں اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان انہوں نے اس وقت کیا جب عمران خان مزنگ میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ چودھری سرور، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن سے (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے کا تحریک انصاف میں شمولیت کرنا تحریک انصاف کیلئے بہت نیک شگون ہے۔ جس سے عبدالعلیم خان کی فتح مزید یقینی ہو گئی ہے۔