پاک امریکہ تعلیمی کوریڈور معاہدوں کیلئے بات چیت چل رہی ہے، احسن اقبال، معاہدے کے تحت دس ہزار پاکستانی امریکہ میں پی ایچ ڈی کرینگے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اتوار 20 ستمبر 2015 10:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک امریکہ کے درمیان تعلیمی کوریڈور معاہدوں کیلئے بات چیت چل رہی ہے اس معاہدے کے تحت دس ہزار پاکستانی امریکہ میں پی ایچ ڈی کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو اگلے دس سال میں دنیا کے پچیسویں بڑی معاشی ملک بنا دینگے 2047ء میں پاکستان کو دس بڑی معیشتوں میں شامل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی ڈگمگاتی ہوئی معیشت کو نہ صرف بحال کردیا بلکہ دنیا کے بڑے معاشی ملکوں کی صفوں میں شامل کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امریکہ ساتھ تعلیمی کوریڈور معاہدے بارے بات چیت جاری ہے اس معاہدے کے بعد دس ہزار نوجوان پاکستان امریکہ میں پی ایچ ڈی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :