پو لیس کی نگرانی میں ضمنی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے فوج کو پو لنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جا ئے‘ عمران خان،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کر پشن بارے بڑے بڑے انکشافات کر وں گا ‘سپر یم کورٹ کے کسی حکم میں میرے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے پر کوئی پابندی نہیں ،میں لاہور اور لودھراں میں بھر پور انتخابی مہم چلاؤں گا ،لاہور میں ایس پی سی آئی اے عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ (ن) لیگ کی ضمنی انتخابات کی مہم چلارہے ہیں ،دونوں کے خلاف کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ رہے ہیں انکے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے ‘(ن) لیگ نے پو لیس کو ”گلو پو لیس “بنادیا ہے ،شر یف برادارن سب سے زیادہ کر پٹ ہیں انکے اقتدار میں آنے سے انکی فیکٹریوں میں اضافہ ہوتا ہے‘ پشاور اےئر بیس پر جس طر ح کی دہشت گردی ہوئی ہے ،اسکو پو لیس نہیں صرف فوج ہی روک سکتی ہے ‘ اےئر بیس پر دہشت گردی کی کوئی معمولی بات نہیں اس کو صرف فوج ہی روک سکتی ہے ‘بہت جلد تحر یک انصاف کا دور آنیوالا ہے، پر یس کا نفر نس سے خطاب

اتوار 20 ستمبر 2015 10:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پو لیس کی نگرانی میں ضمنی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے فوج کو پو لنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جا ئے‘ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کر پشن بارے بڑے بڑے انکشافات کر وں گا ‘سپر یم کورٹ کے کسی حکم میں میرے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے پر کوئی پابندی نہیں میں لاہور اور لودھراں میں بھر پور انتخابی مہم چلاؤں گا ‘لاہور میں ایس پی سی آئی اے عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ (ن) لیگ کی ضمنی انتخابات کی مہم چلارہے ہیں دونوں کے خلاف کاروائی کیلئے الیکشن کمیشن اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ رہے ہیں انکے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے ‘(ن) لیگ نے پو لیس کو ”گلو پو لیس “بنادیا ہے ‘شر یف برادارن سب سے زیادہ کر پٹ ہیں انکے اقتدار میں آنے سے انکی فیکٹریوں میں اضافہ ہوتا ہے‘ پشاور اےئر بیس پر جس طر ح کی دہشت گردی ہوئی ہے اسکو پو لیس نہیں صرف فوج ہی روک سکتی ہے ‘ اےئر بیس پر دہشت گردی کی کوئی معمولی بات نہیں اس کو صرف فوج ہی روک سکتی ہے ‘بہت جلد تحر یک انصاف کا دور آنیوالا ہے قوم کو اندھیر وں سے نجات دلائیں گے‘ حکمرانوں کی نااہلی اور کر پشن کی وجہ سے ملک میں فوج کا رول بڑھ رہا ہے ‘فوج اور رینجرز کے رول کو کم کر نے کیلئے ملک میں نیب کو آزاد اور خود مختار کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سنٹر ل آرگنائزر جہانگیر خان تر ین ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید ‘محمد فضیل آصف ‘حامد خان ایڈ وکیٹ ‘عمر سرفراز چیمہ‘میاں اسلم اقبال ‘شفقت محمود ‘جمشید چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے عمران خان نے پر یس کا نفر نس کے دوران کہا کہ (ن) لیگ کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں اور خواجہ حسان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی انکوائری کی جائیگی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہو ریت کیلئے بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ مجھے الیکشن کمیشن نے کوئی منع کیا میں کوئی صدر ‘وزیر اعظم یا وزیر نہیں ہوں میرے پاس کون سے فنڈز جو میں انتخابی مہم کیلئے استعمال کرو ں گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور آئی جی پنجاب کو خط لکھنے لگے کہ ایس پی سی آئی اے عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلا رہا ہے اور ہمارے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار غفار گجر کو بھی عمر ور ک نے دھمکیاں دیں ہے دونوں کے خلاف سخت کاروائی کر کے انکو عہدوں سے ہٹایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پو لیس کو گلو بنا دیا ہے اور ہم اس حوالے سے مکمل ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے ساتھ ساتھ (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلانے والوں کے نام ویب سائٹ پر دیں گے اور اقتدار میں آکر ایسے پو لیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سندھ اور کر اچی میں کر پشن نظر آئی ہے مگر شکر ہے کہ اب پیپلزپارٹی نے پنجاب کی کر پشن کی بات کی ہے اور ہم انتخابی مہم میں لوگوں کو بتائے گے کہ (ن) لیگ کی کتنی کر پشن کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بتائے گے کہ نندی پور منصوبے کی لاگت22ارب سے کیسے 80ارب سے زائد ہوگئی قوم کو قائداعظم سولر اور ایل این جی کی کر پشن کے حوالے سے قوم کو تمام حقائق بتائیں گے اور لاہور کے ضمنی الیکشن میں ہمیں قوم کو بہت کچھ بتانے کا موقعہ ملے گا ۔ انہوں ن نے کہا کہ شر یف بردارن پیسے لگا کر سیاست کرتے ہیں اور جب سیاسی مخالفین پیسوں سے کنڑول نہ ہوں تو انکو پو لیس کے ذریعے ہر اساں کر رہے ہیں شر یف برداران نے سب سے زیادہ کر پشن کی ہے اور شر یف برداران کے پاس پہلے ہی شوگر ملز ہے اور اب شر یف برادارن 2نئی شوگز ملز لگا رہے ہیں جسکے خلاف عدالت نے بھی فیصلہ دیدیا ہے مگر اسکے باوجود ونوں شوگر ملز کا کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں آتے ہی پیسہ بنانے مگر میں آنیوالے دنوں میں انکی کر پشن کے حوالے کے بارے میں بڑے بڑے انکشافات کر وں گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اس بات پر متفقہ ہے کہ عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور پنجاب کے الیکشن کمیشن کے ممبر ریاض کیانی (ن) لیگ کی انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں مگر وہ آج بھی بلدیاتی انتخابات کرورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے ریاض کیانی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اب ریاض کیانی کے پاس کیا جواز رہ جا تا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں بطور ممبر کام کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے ہم بہت بڑا جلسہ کر نے جا رہے ہیں اور ہم حق اور سچ کیلئے اپنی جنگ جاری رکھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں لوگ پو لیس سے تنگ ہیں اور ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں لیکن کے پی کے میں پو لیس میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نصیر اللہ بابر کے آپر یشن کے بعد ایم کیوایم نے آپر یشن میں حصہ لینے والے پو لیس افسران کو چن چن کر مارا ہے اور جو بھی لوگوں کو امن دیگا عوام انکو سپورٹ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا دیا ہے کہ (ن) لیگ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں سر کاری وسائل استعمال کر رہی ہے اور میں (ن) لیگ سے پو چھتاہوں کہ (ن) لیگ کو ہمارے حافظ آباد میں کسان کنونشن کے بعد ہی کسان پیکج کا خیال آیا ہے ؟اصل میں یہ کسان پیکج بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے بعد فنڈز نہیں دے سکتے مگر نوازشر یف نے گلگت میں بھی ایسا کیا جہاں40ارب کے فنڈز دے دےئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا بہت جلد دور آنیوالا ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو اندھیروں سے نجات دلائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں تحر یک انصاف تھی اور آج کی تحر یک انصاف اور ہے مگر جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے غلطیاں ایک دو ہزار ہو سکتی ہے مگر لوگ اتنے بے وقوف نہیں کہ عام انتخابات میں میرے حلقے میں53ہزار لوگوں نے غلط ووٹ ڈال دےئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کر امت کھوکھر اور حامد زمان کے حلقوں کے الیکشن ٹر یبونل کے فیصلے آنیوالے تھے مگر حکو مت نے دھاندلی بے نقاب ہونے کے خوف سے الیکشن ٹر یبونل کے ججز کو تبدیل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں (ن) لیگ سے سوال پوچھتا ہوں کہ 5سال کی آئینی مدت ہے کہ لیکن ہمارے لوگوں کو اڑھائی سالوں میں انصاف نہیں ملا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکو مت نے الیکشن ٹر یبونل کے ججز کو تبدیل کر کے ہمیں انصاف کی فراہمی روکنا چاہتے ہیں اور اب ججز کی تبدیلی سے ہمیں انصاف ملنے میں مزید ایک سال کی تاخیر ہوسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے اردگر قبائلی علاقے ہیں وہاں حالات کیا ہے پوری دنیا جانتی ہے مگر اس کے باوجود امن وامان کی صورتحال میں70فیصد کمی آئی ہے اور پشاور اےئر بیس پر جس طر ح کی دہشت گردی ہوئی ہے اسکو پو لیس نہیں صرف فوج ہی روک سکتی ہے ‘ اےئر بیس پر دہشت گردی کی کوئی معمولی بات نہیں اس کو صرف فوج ہی کنٹرول کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا رول بڑ ھنے کی وجہ سے کر پشن اور حکمرانوں کی نااہلی ہے اصل میں ہماری نیب بااختیار نہیں صرف کے پی کے میں نیب بااختیا ر ہے وہاں نیب نے حاضر صوبائی وزیر کو گر فتار کر لیا ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابی حلقوں کا دورہ کیا ہے جہاں لوگ اپنا عوامی ووٹ کا فیصلہ سنانے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 1لاکھ84ہزار سے53ہزار جعلی ووٹ نکلیں اور لوگ تیار ہے کہ وہ11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں جعلی ووٹوں والوں کے خلاف اور تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا یہ کہنا ہے کہ ہم نے دھاندلی نہیں اور انتخابات میں دھاندلی نہیں یہ مذاق ہے اگر مزید تحقیقات کی جائے تو پتہ چل جا ئیگا کہ ریٹر نگ آفیسرز کے ساتھ مل کر (ن) لیگ نے دھاندلی کی ہے ۔

صوبائی ادارلحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس انتخابات میں نہ صرف جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے بلکہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ مسلم لیگ کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کسی انتخابی عمل یا مہم کا حصہ ہونا قانونً جرم ہے اور یہ لوگ بڑے دھڑے سے قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو انتخابی عمل میں جانبداری سے روکنے الیکشن کمیشن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو خطوط لکھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لوٹ کھسوٹ اور ڈکیتیوں کا بازار گرم ہے اور پولیس اپنا اصل کام چھوڑ کر سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو خط لکھا جارہا ہے کہ وہ پولیس فورس راہ راست میں لائیں۔