سیکورٹی فورسز و حساس اداروں کی رحیم یار خان میں مشترکہ کارروائی ، سانحہ پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال پک اپ گاڑی کے سابقہ مالک کو حراست میں لے لیا ،بڈھ بیر حملہ، اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان بھجوانے کا فیصلہ،وفد افغانستان کے صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات اور حملے سے متعلق اہم شواہد انہیں پیش کرے گا ، سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں ہوئی،صدارتی ترجمان افغانستان، افغان حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،بیان
اتوار 20 ستمبر 2015 10:09
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2015ء) سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے رحیم یار خان کے علاقہ احمد پور لمد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سانحہ پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال پک اپ گاڑی کے سابقہ مالک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لمد میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سانحہ پی اے ایف بیس کیمپ بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال آنے والی پک اپ گاڑی کے سابقہ مالک آصف شبہ میں گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف نے پک اپ گاڑی کو اپنے بہنوئی کو فروخت کی تھی بعد میں آصف کے بہنوئی نے گاڑی کو وزیرستان کے ایک شخص کو فروخت کر دی تھی ۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی کو 5 مختلف جگہوں پر فروخت کیا گیا تھا پولیس نے مزید کارروائی کے لئے آصف کے بہنوئی اور وزیرستان کے رہائشی پک اپ گاڑی کے خریدنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز پشاور بڈھ بیر پی اے ایف بیس کیمپ پر حملہ کے لئے دہشت گرد پک اپ گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور پی اے ایف بڈھ بیر کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں 23 پی اے ایف تین آدمی کے اہلکاروں سمیت تین سویلین شہید ہو گئے تھے ۔
بڈھ بیر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی تھی ۔ ادھرپاکستان نے پشاور بڈھ بیر حملے سے متعلق اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز پشاور میں بڈھ بیر حملے سے متعلق سول اور عسکری نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفد افغانستان کے صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان نے پشاور بڈھ بیر حملے سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کئے وفد افغان صدر اشرف غنی کو حملے سے متعلق اہم شواہد انہیں پیش کرے گاپاکستان افغانستان سے مطالبہ کرے گا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان بڈھ بیر حملہ سمیت دیگر واقعات میں ملوث ہے، افغان حکام تحریک طالبان کے خلاف موثر کارروائی کریں اور انہیں پاکستان پر حملے کرنے سے روکیں۔ جبکہافغانستان کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں کی گئی ۔ افغانستان کی حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کابل سے افغانستان کے صدارتی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سانحہ پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملہ کی مزاحمت کرتا ہے ۔ بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کی پلاننگ افغانستان میں نہیں ہوئی افغانستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور افغانستان حکومت دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پشاور بڈھ بیر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 29 افراد شہید ہو گئے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڈھ بیر حملے کی پلاننگ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول افغانستان سے کیا جا رہا تھا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 20 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
ڈیوس کپ میں قومی ٹینس اسٹارز کی کامیابیاں جاری،ڈیوس کپ، اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ڈبلز کا میچ جیت لیا،میزبان چائینز تائی پے کو شکست ، دونوں کھلاڑی سنگلز میں آج دوبارہ ایکشن میں ہونگے
-
ماریہ طور نے نیش کپ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ، پاکستان کی نمبر ایک کھلاڑی نے برطانیہ کی ٹام لنسن کو 2-3 سے شکست دے دی
-
شہادت کی خواہش تھی ،،کیپٹن اسفند یار ہم سے خوش نصیب ہیں جنہوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا،بڈھ بیر ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے غازیوں کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
سلمان لاشاری قتل، ایس ایس پی اپنے ملزم بیٹے سلمان ابڑو کو لے کر فرار ،لاک اپ افسر نے دیگر ملزمان کی جانب سے سلمان ابڑو کو پروٹوکول سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لانگ خیر شاہ میں ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری،ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
-
بلدیاتی الیکشن،متحدہ قومی موومنٹ”پنجاب سے آوٴٹ“،کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے نہ ہی کوئی کمپین چلائی جا رہی ہے،حکومت کو سپورٹ کریں گے، سیاسی تجزیہ کار
-
بلدیاتی الیکشن مہم، بلاول بھٹو نے ”گریجوایٹ خواتین ورکرز“ کا ڈیٹا طلب کر لیا،تعلیم اور پارٹی میں کارکردگی کے لحاظ سے نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان، بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں ... مزید
-
نجی تعلیمی اداروں نے سالانہ فیس میں 10 فیصد کی حد پر اتفاق کر لیا ،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، میڈیا رپورٹ
-
عوام کیلئے ٹھنڈی عید کی خوشخبری،رواں ہفتے ملک کے اکثریتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات ، آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، پشاور اور مالاکنڈ ... مزید
-
اختیارات کا ناجائز استعمال اور 55لاکھ روپے سے زائد خورد برد کا الزام،نیب خیبرپختونخوا نے ایوب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا
-
واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا،عید الاضحیٰ کے فوری بعد یونین کے عہدیداروں کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرائی جائے گی جس کے بعد نجکاری کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا،ٹریڈ یونین کو ... مزید
-
لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیصل ٹاؤن میں کارروائی
-
20 ملین سے زیادہ پاکستانی جوکہ کل آبادی کا دس فیصد دماغی امراض و مسائل کا شکار ہیں کنٹری مینجر لونڈبیک
-
سیالکوٹ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 3 بچے اور 2 بچیاں شامل
-
کراچی،گذشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے،کے ایس ای 100انڈیکس 9بالائی حدوں سے نیچے گرکر33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا،سرمایہ کاروں کے209ارب روپے ڈوب گئے جس سے اسٹاک مارکیٹ ... مزید
-
ملکی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ،فی تولہ سونے کی قیمت میں1150 روپے کا اضافہ
-
تارکین وطن کے معاملے پر مختلف ممالک میں اختلافات پیدا ہوگئے ، یورپ میں شمال مشرق کے راستے سے داخل ہونے والوں کو ایک ملک کی سرحد سے دوسرے ملک کی سرحد کی جانب دھکیلا جا رہا ہے
-
شام کے مسئلے پر امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات ، دونوں ممالک کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرنے کے بعد شام میں جاری جنگ پر بات چیت ہوئی، پینٹاگون
-
سکیورٹی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ، اسرائیل نے یروشلم کی سکیورٹی بڑھا دی ، اضافی پولیس دستے تعینات
-
جاپانی پارلیمنٹ نے فوج کو ملک سے باہر لڑنے کی اجازت دے دی ،نئے ملٹری چیلینجز، جیسے چین کی بڑھتی طاقت، سے نمٹنے کے لیے دفاعی پالیسی میں یہ تبدیلیاں بہت اہم ہیں، جاپانی حکومت
-
شامی فضائیہ کی دولت اسلامیہ کے زیر انتظام علاقوں پر شدید بمباری ،25 کے قریب فضائی حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک، 12 جنگجو بھی شامل
-
مصری فوج نے غزہ سرحد میں سرنگوں میں پانی چھوڑنا شروع کردیا ، سرنگیں شدت پسند اور سمگلر استعمال کرتے ہیں مصر کی جانب سے سرنگوں کو تباہ کرنے کی یہ تازہ کارروائی ہے
-
اوباما کو نوبل انعام دینے والے شرمندہ کیوں!،امریکی صدر توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اوباما کو امن کا نوبل انعام دے کر ایک غیر مستحق شخص کو نوازا ہے: لونڈسٹڈ
-
سڈنی : پولیس کا ایک گھرپر چھاپا ، ٹیڈی بیئر میں چھپائے ہتھیار برآمد، پولیس نے 23 سالہ شخص کو گرفتار کر کے غیر قانون ہتھیار رکھنے کا مقدمہ عائد کردیا
-
امریکہ کا والکس ویگن‘ پر فضائی آلودگی کے قوانین کے خلاف ورزی کا الزام عائد ، اس طرح کے فراڈ پر کمپنی کے خلاف 18ارب ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے، ادارہ ماحولیات
-
جاپان میں متنازعہ بل کی منظوری سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ، چین ، جاپان ایسے کسی بھی عمل سے اجتناب کرے جس سے کشیدگی پیدا ہوا ، جاپان کو ’تاریخ سے بڑا سبق‘ سیکھنا چاہیے، چینی وزارت دفاع ،نئے ... مزید
-
سیکورٹی فورسز و حساس اداروں کی رحیم یار خان میں مشترکہ کارروائی ، سانحہ پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کے زیر استعمال پک اپ گاڑی کے سابقہ مالک کو حراست میں لے لیا ،بڈھ بیر حملہ، اعلیٰ ... مزید
-
پو لیس کی نگرانی میں ضمنی انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے فوج کو پو لنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جا ئے‘ عمران خان،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی کر پشن بارے بڑے بڑے انکشافات کر وں گا ‘سپر یم کورٹ ... مزید
-
پیپلز پارٹی کا دبئی میں مشاورتی اجلاس،سندھ میں رینجرز کے اختیارات کم کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا فیصلہ، آئندہ کسی پارٹی رہنما کی گرفتا ری کی صورت میں حکمت عملی تیار ، حکومت کیساتھ ... مزید
-
کراچی میں سورج آگ بگولہ ہو گیا ،پارہ42ڈگری پر پہنچ گیا ، شدید گرمی سے تین افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،طبی ماہرین نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے دھوپ میں نکلنے سے منع کر دیا،مجبوری کی صورت ... مزید
-
خیبرایجنسی، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 28 دہشت گردہلاک ، 4 ٹھکانے تباہ
-
نیب نے اب تک 264.4 ارب روپے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی‘ چیئرمین نیب ،گذشتہ ایک سال کے دوران18.831 ارب روپے وصول کئے گئے، 2014میں نیب کو 40077درخواستیں موصول ہوئیں جو کہ2013میں وصول ہونے ... مزید
-
پاک امریکہ تعلیمی کوریڈور معاہدوں کیلئے بات چیت چل رہی ہے، احسن اقبال، معاہدے کے تحت دس ہزار پاکستانی امریکہ میں پی ایچ ڈی کرینگے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
-
،’کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا‘ فاروق عبداللہ، ایٹم بم کے استعمال سے بھی کشمیر کے تنازعے کا حل ممکن نہیں ، سابقہ معاملات کو پسِ پشت چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنے سے ہی کشمیر کے مسئلے کا حل حاصل ... مزید
-
ن لیگ کی ایک اور وکٹ کپتان نے گرا دی ،سابق ایم پی اے آجاسم شریف نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
25 دسمبر کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کر ونگا،افتخار چوہدری کا اعلان
-
بڈھ بیر حملہ میں شہید 5 اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ،اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک،چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اور پھول چڑھائے،نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے افسران ،جوانوں اور شہداء ... مزید
-
جرمنی، ایک پاکستانی سمیت 6 جرمن شہریوں پر شام میں دہشت گردوں کی مالی اور افرادی معاونت کرنے پر فرد جرم عائد
-
کھاریاں میں 11 لاکھ سال قدیم جانوروں کی باقیات دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.