الیکشن کمیشن کااپنے ملازمین کو اعزاز یہ دینے کا فیصلہ ، عیدالاضحی پرہر ملازم کو دس ہزار روپے ملیں گے،الیکشن کمیشن نے ملازمین کو تعداد اور اس حوالے سے کرنیوالی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنے ملازمین کو اعزاز یہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ملازم کو دس ہزار روپے عیدالاضحی کی مناسبت سے ملیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو تعداد اور اس حوالے سے کرنے والی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے کے صوبائی الیکشن کمشنر کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آفیسرز سمیت دیگر ملازمین کو عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ملازم کو 10ہزار روپے اعزازیہ ملے گا اس حوالے سے چاروں الیکشن کمشنر ز سے ملازمین کی تعداد اور مطلوبہ رقم کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔