پاکستان تحریک انصاف لاہور میں بلدیاتی الیکشن پر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور لاوہر کے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے درجنوں امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ، صوبائی اور لاہور کی قیادت سے تحریری رابطے قائم کر لیے ہیں ان امیدواروں نے پارٹی کی مرکزی ، صوبائی اور ضلع قیادت کو خطوط لکھے ہیں کہ وہ پارٹی کی نظریاتی کارکن ہیں انہیں ٹکٹوں کیلئے بلایا گیا لیکن انہیں نظر انداز کردیا گیا اس کے برعکس پارٹی زمہ داران ان امیدواروں کو ٹکٹیں دے رہے ہیں جو دیگر جماعتوں سے نکل کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں نظر انداز کیے جانے والے امیدواروں نے عمران خان ،سرور چوہدری اور شفقت محمود سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مذاحمت کریں اور حق داروں کو ان کا حق دلائیں۔