کیپٹن اسفند یار جیسے بہادر جوانوں کی شہادت پر فخر ہے،نواز شریف،وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،ائیر بیس حملہ سمیت ملک کی داخلی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ،اسلام آباد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا،دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائی جاری رہیں گی،دونوں رہنماؤں کا عزم

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے ،کیپٹن اسفند یار جیسے بہادر جوانوں شہادت پر فخر ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز دہشت گردوں کے ائیربیس حملے کے بعد وزیر اعظم نوازشر شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے جس میں پشاور میں بڈھ بیر ایئر بیس پر حملے سمیت ملک کی داخلی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ، دونوں رہنماؤں ائیر بیس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،،ذرائع نے وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو بڈھ بیر ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ شکست خوردہ ذہنیت کا عکاس ہے ،حملے میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی پیشہ وارانہ مہارت اور تیاری کی مثال ہے،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہتی ہے ،دونوں رہنماؤں نے ائیر بیس حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار بخاری کو خراج عقیدت پیش کیا ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں جرائیم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں سے متعلق آگا ہ کیا اور امتیاز کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر اور دیگر لینڈ مافیہ کے ڈیروں پر چھاپوں سے متعلق وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :