پشاور بڈھ بیر کے فضائی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید سولہ افراد کی نماز جنازہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی ، نماز جنازہ میں وزیراعظم ، آرمی چیف ، ایئر چیف ، وزیراعلیٰ ،قائم مقام گورنرخیبر پختونخوا ،، وفاقی وزراء سمیت سول و عسکری حکام ،شہداء کے لواحقین کی شرکت

ہفتہ 19 ستمبر 2015 09:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2015ء) پشاور بڈھ بیر کے فضائی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سولہ افراد کی نماز جنازہ کور کمانڈر ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی ، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی ، نماز جنازہ میں وزیراعظم ، آرمی چیف ، ایئر چیف ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، قائم مقام گورنر کے پی کے، وفاقی وزراء سمیت دیگر سول و عسکری حکام کے علاوہ شہداء کے لواحقین نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور بڈھ بیر حملے میں شہید ہونے والے سولہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کور ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، ایئر چیف سہیل امان ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،قائم مقام گورنر کے پی کے ، کور کمانڈر پشارو ہدایت الرحمان ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ، صوبائی وزراء اور سول و عسکری حکام کیے علاوہ شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداء کے درجات بلند کرنے کیلئے دعائیں بھی کی گئی ۔ شہداء میں کیپٹن اسفند یار بخاری کے علاوہ طارق ، جاوید ، زوہیب ، عاصم ، زین حسین ، ندیم ، منیر ، صادق ، عامر ثاقب ، کامران ، منظور ، سردار ، شان ، دانیال اور سیف شامل ہیں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد جاں بحق افراد کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کیلئے روانہ کردی گئی بعد ازاں ترجمان ایئرفورس نے کہا کہ بڈھ بیر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے جبکہ تیرہ حملہ آور مارے گئے ہیں شہید ہونے والے افراد میں پاک آرمی ، ایئرفورس اور سول ملازمین شامل ہیں ۔