ایرانی سیکورٹی فورسز کی ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی، بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں راکٹ فائر کئے

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) ایرانی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں راکٹ فائر کئے، پاکستانی سیکورٹی فورسز واقعہ کے بعد ہائی الرٹ ہو گئی اور ماشکیل میں فائر کئے گئے راکٹوں کے ٹکڑے اور شواہد اکٹھے کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اور ایرانی نیشنل گارڈز نے پاکستان میں بلوچستان کے علاقے ماشکیل پر متعدد راکٹ فئار کئے جبکہ ایرنای سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ ماشکیل بازار میں گرے۔

راکٹ حملوں کے بعد پاکستان سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ ہو گئی اور پاک ایران بارڈ پر سیکورٹی سخت کر دی جبکہ ماشکیل بازار میں فائر کئے گئے راکٹوں کے ٹکڑوں سمیت دیگر شوائد بھی اکٹھے کر لئے ۔

(جاری ہے)

ایف سی اور لیویز کے سیکورٹی اہلکاروں نے واقع کے بعد شہر بھر میں گشت کی اور راکٹ حملے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جبکہ پاکستانی سیکورٹی حکام نے جائزہ لینے کے بعد آگاہ کیا کہ ایرانی راکٹ حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹ لوگوں کے گھر اور دکانوں کے قریب گرے ہیں ۔

واقع کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقام پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی نیشنل گاڑدز میں متعدد بار پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں کی ہیں اس ایرانی جارحیت پر پاکستان ایران سے احتجاج بھی کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :