ایل این جی ٹرمینل بی آر ٹی بنیادوں پر شفاف انداز میں تعمیر کیا گیاشاہد خاقان عباسی ، ایل این جی گیس قلت دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، آئل مافیا نہیں چاہتا ہے ملک میں توانائی سستی ہو رکاوٹیں ڈالنے والوں کا مقابلہ کرینگے، معاہدے سے ملک کو سالانہ ایک کھرب ڈالر کی بچت ہوگی ،وزیر پٹرولیم کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل بی آر ٹی بنیادوں پر شفاف انداز میں تعمیر کیا گیا ایل این جی گیس قلت دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے آئل مافیا نہیں چاہتا ہے کہ ملک میں توانائی سستی ہو رکاوٹیں ڈالنے والوں کا مقابلہ کرینگے اس معاہدے سے ملک کو سالانہ ایک کھرب ڈالر کی بچت ہوگی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلے دس سال میں ڈائریکٹر حکومت سمیت تین حکومتوں نے پانچ بار ایل این جی لانے کی کوشش کی تھی ہم اپنے دور حکومت میں پہلے دس ماہ کے دوران ایل این جی لانے کی کوشش میں کامیاب ہوئے ایل این جی ٹرمینل ریکارڈ مدت میں مکمل کی ایل این جی گیس قلت دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس ٹرمینل کو شفاف انداز میں تعمیر کیا گیا اس حوالے سے ارکان پارلیمنٹ سے ایل این جی گیس کی خریداری کیلئے تجاویز طلب کرلی تھی اب پاکستان میں ایل ای جی آرہی ہے پاکستان میں اب بھی ایک فرٹیلائزر ایل این جی کیپہلے ٹرمینل سے چلاتی ہے ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل سے ملک میں بجلی کی قلت دور ہو جائے گی ایل این جی کے دس کارگو کے بحری جہاز لاچکی ہے پہلے سال میں تیس کارگو بحری جہازوں کے ذریعے ایل این جی درآمد کا ہدف ہے ایل این جی چلانے سے بجلی چلانے سے ایک سو ارب ڈالر کا بچت ہوگا اس کے ذریعے ملک میں سستی ترین گیس فراہم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے اٹھارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا نہیں ہورہی ہے بجلی اور کھاد کے کارخانے ایل این جی گیس استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئل کمپنیوں کو تشویش ہے کہ ملک میں توانائی سستی نہ ہو آئل مافیا رکاوٹیں اور دھمکیاں دیتی ہیں حکومت ان کا مقابلہ کرے گی وقت آنے پر ایل این جی کے حقائق سامنے آجائینگے حکومت ملک میں سستی ایل این جی فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ ابھی اوگرا نے قیمتوں کا تعین نہیں کیا کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے اوگرا غیر فعال تھی اوگرا اب فعال ہوچکا ہے آئندہ چند دنوں میں اوگرا قیمتوں کا تعین کرے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی ضروریات پورے کرنے کیلئے ایک کروڑ ڈالر ایل این جی درآمد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایل این کی کی قیمتیں ہمسائیہ ممالک ایران ترکمانستان سے کم ہونگی حکومتی سطح پر قطر سے چھ کارگو درآمد کررہے ہیں بات چیت مکمل ہوچکی ہے صرف معاہدے پر دستخط کرنے باقی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کو دس ملین ٹن ایل این جی کی ضرورت ہے آئندہ چند سالوں میں ہدف 1.5 ملین ٹن ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :