نوازشریف کا کسان پیکج پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی ہے ،عمران خان ،این اے 122 کی انتخابی مہم میں کرپٹ اور سازشی آر اوز الیکشن کمیشن سے مل کر اپنی مرضی کے نتائج لانا چاہتے ہیں،فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں شمولیت کے اصولی موقف پر قائم ہے،قبائلی مشران اور پارٹی قیادت مشاورت کے بعد پارٹی پالیسی لائیں گے ،ضیاء اللہ افریدی سمیت 57منتخب نمائندوں سے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ا حکومت جاتی ہے تو جائے مگرپارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے،پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں بارے خیبرپختونخواہ حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے بچوں اور ان کے والدین سے کسی کو ناانصافی نہیں ہو نے دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے چچازادہ بھائی کے انتقال پر فاتحہ خانی کے بعد میڈیا سے بات چیت

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:37

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کسان پیکج پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی ہے ،این اے 122لاہور کی انتخابی مہم میں 2013ء کے وہی کرپٹ اور سازشی آر اوز الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر سازش کرکے مجھے الیکشن مہم چلانے سے روک کر اپنی مرضی کے نتائج لانا چاہتے ہیں۔

فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں شمولیت کے اصولی موقف پر قائم ہے۔قبائلی مشران اور پارٹی قیادت مشاورت کے بعد پارٹی پالیسی لائیں گے ۔نوازشریف اور آصف زرادی ایک دوسرے کو تحفظ دیتے رہے ،مک مکا کی پالیسی مز ید نہیں چل سکتی،ضیاء اللہ افریدی سمیت 57منتخب نمائندوں سے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،اگر حکومت جاتی ہے تو جائے مگرپارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی بلدیاتی نظام دیاکرپشن کے خاتمہ کے لیے بلاتفریق خودمختیار احتساب کمیشن دیااور یہ ہی نیا خیبرپختونخواہ ہے۔پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں کے بارے میں خیبرپختونخواہ حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے بچوں اور ان کے والدین سے کسی کو ناانصافی نہیں ہو نے دیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے قریب مانکی شریف میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے چچازادہ بھائی اور ممبر قومی اسمبلی این اے چھ نوشہرہ دو ڈاکٹرعمران خٹک کے والدکے انتقال پر فاتحہ خانی کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرکی کاروائیوں سے امن قائم ہوگیا ہے دھشت گردی میں استعمال ہونے والا پیشہ کرپشن کی پیداوار ہے ڈاکٹرعاصم کے بیانات سے کئی اہم سوالات جنم لے رہے ہیں۔نوازشریف پر ہرطرف سے دباو ء ہے جس پر انہوں نے پاکستان پیلز پارٹی کے سرکردہ کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا ہے۔جس پر آصف علی زرداری سیخ پاہیں اور ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا 430ارب روپیہ منی لاٹرنگ کے زریعے دوبئی اور بیروئن ممالک منتقل کرکے جائیدادیں لی گئی۔نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ایک دوسرے کو بچانے کے لیے نیب کا ادارہ بنایا ۔خیبرپختونخواہ میں احساب کمشن حکومت اور حکومتی اداروں کے دباوء سے بالا ہوکر کاروائی کررہا ہے۔ہم نے اپنے وزیرضیاء اللہ افریدی کے خلاف احتساب کمشن رپورٹ پر ان کو انکوری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

خیبرپختونخواہ کمشن کے سربراہ جنرل حامد نے خود انکوری شروع کی اور کاروائی کی۔ضیاء اللہ افریدی کو پارٹی سے اس لیے نکالا کہ اس نے آصف علی زرداری اور نواز شریف کی طرح اپنی صفائی کے بجائے الزامات لگانے شروع کردیں۔خیبرپختونخواہ کا احتساب کمشن حکومت اور حکومتی دباوء سے بلاہے اور اپنی انکوریوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں شمولیت کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

قبائلی مشران اور پارٹی قیادت مشاورت کے بعد پارٹی پالیسی لائیں گی۔نوازشریف اور آصف زرادی ایک دوسرے کو تحفظ دیتے رہے ۔مک مکا کی پالیسی مذید نہیں چل سکتی۔ضیاء اللہ افریدی سمیت 57منتخب نمائندوں سے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔اگر حکومت جاتی ہے تو جائیں مگرپارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے کو نہیں چھوڑے گئے۔تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی بلدیاتی نظام دیاکرپشن کے خاتمہ کے لیے بلاتفریق خودمختیار احتساب کمشن دیااور یہ ہی نیا خیبرپختونخواہ ہے۔

پرائیوٹ اسکولوں کے فیسوں کے بارے میں خیبرپختونخواہ حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے بچوں اور ان کے والدین سے کسی کو ناانصافی نہیں کرنے دیں گئے۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ الیکشن کمشن سپرئم کورٹ چلاگیا ہے اور اس نے ہم کو این اے 122لاھور کی انتخابی مہم چلانے سے روک دیا ہے جو کہ سیاسی آزادی کی مخالفت ہے۔اس فیصلے کے خلاف مشاورت کے بعد قدم آٹھایں گئے۔انہون نے الزام لگایا کہ الیکشن کمشن میاں نواز شریف اور مرکزی حکومت سے ملے ہوئے ہیں۔کسی کو بھی لاہوریوں کے منڈیٹ چورانے نہیں دئے گئے۔