عید الاضحیٰ کی آمد،پنجاب بھر میں چکن کی قیمت میں ریکارڈ کمی ،زندہ 60 روپے فی کلو کمی جبکہ بیف کے خریداروں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے

جمعرات 17 ستمبر 2015 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء) عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں چکن کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گزشتہ تین روز میں زندہ برائلز کی قیمت میں 40 سے 60روپے کلو جبکہ مرغ کے گوشت کی قیمت میں35 سے 45 روپے فی کلو تک کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بیف کے خریداروں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے بعد چکن کی قیمتوں میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :