بلوچستان میں خوف وہراس کی فضاء ختم ہورہی ہے،کمانڈرسدرن کمانڈ، پاکستان یہاں کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے ، ذاتی جھگڑوں اورتنازعات کوآڈیالوجی بنایاگیااورپھراسے آزادبلوچستان سے منصوب کیاگیا،قیام امن کیلئے پاک افواج سے عوام کا بھرپورتعاون رہا، لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا تقریب سے خطا ب

جمعرات 17 ستمبر 2015 09:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء)کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان یہاں کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے خوف وہراس کی فضاء ختم ہورہی ہے ہرطرف پاکستان ہی پاکستان نمودارہواہے اس فصل کی آبیاری لوگوں کے دلوں میں خودبخود ہورہی تھی خوف چھٹتے ہی ہردل میں صرف پاکستان ہی ہے انہوں نے کہاکہ ذاتی جھگڑوں اورتنازعات کوآڈیالوجی بنایاگیااورپھراسے آزادبلوچستان سے منصوب کیاگیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک افواج سے عوام کا بھرپورتعاون رہااورمیں پرامن بلوچستان کاکریڈٹ بھی بلوچستان کے عوام کودیناچاہتاہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے ”بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کاکردار “کے حوالے سے نیب بلوچستان میں منعقدہ تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈائریکٹرجنرل نیب میجر(ر)طارق محمودملک ،سیکرٹری سپورٹس سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹرشعیب احمدگولہ،ڈاکٹرآغامحمدناصر،جوائنٹ ڈائریکٹرکالجز رباب حمیددرانی ،ڈائریکٹرکالجز وسکولز،مختلف سکولوں کے پرنسپلز،معروف دانشور ایوب بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے جھنڈے جلانے سے لیکرجھنڈے لہرانے تک کاسفراکھٹے طے کرلیاہے بلوچستان ہاتھ سے نکلنے کی سوچ ختم ہورہی ہے اوربلوچستان بھرمیں پاکستان جھنڈے لہراناشروع ہوگئے ہیں پرامن بلوچستان کی کاوشیں بلوچستان کے پاک عوام کے نام کرتاہوں انہوں نے کہاکہ معاشرے سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے طلباء سمیت ہرشخص کواپنا کردار ادا کرناہوگاہمارے طلباء خوش قسمت ہے جوبدعنوانی کے عفریت سے دورہے شعوری مہم کے سلسلے میں بچوں کی تحریری کاوشیں قابل ستائش ہے اوراس سلسلے کوآگے بھی جاری رہناچاہئے اس عمل سے بچے جب اپنے والدین کی کمائی کامحاسبہ کریں گے توان والدین کی آنکھیں بھی کھلیں گی جوہرچیز کوپیٹ کی نظردیکھ رہے ہیں بدعنوانی سے متعلق بچوں کے سوالات اورذہن سازی والدین کی سوچ کیلئے انصا ف کے وہ کیڑے ثابت ہونگے جہاں وہ اپنامحاسبہ کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ رب کریم نے نظام ربی کوچلانے کیلئے مختلف لوگوں کو مختلف ذمہ داریاں دیں کسی کودیکھ کرآزمایااورکسی کونہ دیکرآزمایاتاہم یہ حقیقت ہے کہ دنیاکی ہرچیزلاحاصل ہے لہذاء ہرفرد کواپنی اصلاح کر نی چاہئے کیونکہ اپنے آپ کودرست رکھنابھی جہاد ہے انہوں نے تمام بچوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بچوں کے پختہ عزائم اچھے مستقبل کی نوید ہے ایسے بچے جومقابلے میں پوزیشن حاصل نہیں کرسکے وہ بھی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جاری اس جدو جہد کوجاری رکھیں انہوں نے نائب حکام کوتجویز دی کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اشاعتی مواد کے تسلسل کوبرقراررکھاجائے اورتحریروں پر مشتمل جرائد ماہانہ بنیادوں پرنکالاجائے تاکہ لکھاری بچوں کی حوصلہ افزائی ہواورسوسائٹی کے تمام طبقات بدعنوانی کے مذمرات سے آگاہ رہیں

متعلقہ عنوان :