جرمنی کی آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 1 کروڑ، ورسک ہیڈکی تعمیرکیلئے 4کروڑیوروامداد، وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے جرمن کے نائب وزیرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،تجارت ،ملکی صورتحال سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال،دسمبر 2017ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، وزیر خزانہ، حکام کو دیامر بھاشا ڈیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 ستمبر 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء)جرمنی نے قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے ایک کروڑیوروجبکہ ورسک ہیڈکی تعمیرکیلئے 4کروڑیوروامداددینے کے معاہدے پردستخط کردیئے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے جرمن کے نائب وزیر تھومس سلبر جورن نے ملاقات کی ،دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات،تجارت ،ملکی صورتحال سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں رہنماوٴں نے معددمعاہدوں پردستخط بھی کردیئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے طلب رسد کے فرق کو ختم کرنے کے باوجود کوشش کررہی ہے ، دسمبر 2017ء تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ۔ وزیر خزانہ نے حکام کو دیامر بھاشا ڈیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی پارٹنرز کی جانب سے ڈیموں کی فنڈنگ اور بارہ سو میگا واٹ کے تین ایل این جی پلانٹس کا معاملہ زیر غور آیا اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بجلی کی طلب اور رسد کا فرق کرنے لئے کوششیں کررہی ہے اور دسمبر 2017ء تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی وفاقی و زیر نے اس دوران جرمن وزیر اکنامک کارپوریشن کے ساتھ ملاقات کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر جرمن حکام کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اس موقع پر وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبہ میں ہونے والی ترقی پر ریگولر تعاون کرنے پر زور دیا ہے دریں اثنا بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ کی جرمن ڈپٹی منسٹر تھومس سلبر جورن سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے گزشتہ چند عرصوں سے جرمنی کی جانب سے معاشی تعاون کرنے پر ان کی خدمات کو سراہ پاکستان بھی تجارت ، توانائی ، سائنس ، ٹیکنالوجی انڈسٹری میں بھرپور تعاون کرے گا اس موقع پر ڈپٹی منسٹر نے تیس اکتوبر کو ہونے والی پاک جرمنی بات چیت کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا اسحاق ڈار نے عارضی بے گھر افراد کی بحالی پر مدد کرنے پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کو قائم کرنے پر رضا مندی کااظہار کیا اس کے بعد دونوں ممالک میں فاٹا میں عارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے دس ملین یورو ریجنل انفراسٹرکچر فنڈکے پی فنڈ کے لئے دس ملین یورو کی گرانٹ اور وارسک ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے چالیس ملین یورو دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیکرٹری خزانہ وقار مسعود و دیگر افراد موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :