وزیر اعظم کا کسا نو ں کے لئے زر عی پیکج پر عملدرآ مد شروع، وزارت خزانہ اور ایف بی آرنے سفارشات پر عمل در آمد کیلئے فوری اقدامات شروع کر دئیے،بجٹ مرا عا ت کو بھی پیکج کا حصہ بنا دیا گیا ، کسانوں کو فی ایکڑ 5ہزار روپے کی ادائیگی سروے کے تحت کی جا ئیگی ،ایف بی آر کو کسانوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا گیا

جمعرات 17 ستمبر 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے زرعی پیکیج کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے سفارشات پر عمل در آمد کیلئے فوری اقدامات شروع کر دئیے گئے ،زرعی پیکیج کی سفارشات پہلے ہی منظوری کی جا چکی تھی مالی سال 2015/16کے بجٹ میں بھی کسانوں کیلئے منظور کردہ مراعات کو بھی پیکیج کا حصہ بنا دیا گیا وزارت نیشنل فوڈ اور سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے کسان کنونشن میں کئے جانے والے اعلانات پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے رواں ماہ میں اعلان کردہ پیکیج پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے بین الاقوامی منڈی میں چاول اور کپاس کی قیمتیں گرنے اور قدرتی آفات کی وجہ سے کسانوں کو فی ایکڑ 5ہزار روپے کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے تحت رقومات کی ادائیگی شروع کی جائے گی اسی طرح ایف بی آر کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ چاول کے کسانوں سے مالی سال کا ٹرن اور ٹیکس کی وصولی روک دی جائے تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے ذرائع کے مطابق حکومت اس آمر کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اعلان کردہ پیکیج کا فائدہ کاشتکاروں کو براہ راست پہنچایا جا سکے اور مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جا سکے کیونکہ اس سے قبل بھی حکومت کیجانب سے زرعی شعبے کیلئے مراعات کا سارا فائدہ مڈل مین لے جاتے تھے یا پھر بڑے بڑے زمینداروں کو فائدہ مل جاتا تھا اور چھوٹے درجے کے کسان فائدے سے محروم رہ جاتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :